ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے تو دفتر خارجہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا۔


تفصیلات کے مطابق ،ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی-

 ترجمان کا کہنا ہے کہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ ان کی عسکری رہنماوں سے بھی ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے بعد کسی بھی ملک کے وزیرخارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔