رضوان گوندل کی جگہ ماریہ محمود ڈی پی او پاکپتن تعینات

رضوان گوندل کی جگہ ماریہ محمود ڈی پی او پاکپتن تعینات

فوٹو سوشل میڈیا

پاکپتن :  پنجاب حکومت نے پی ایس پی افسر ماریہ محمود کو رضوان گوندل کی جگہ ڈسٹرکٹ پولیس افسر ( ڈی پی او) پاکپتن تعینات کر دیا،ان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔

صوبائی حکومت نے ڈی پی او رضوان گوندل کے تبادلے کے باعث خالی ہونے والی سیٹ پر ماریہ محمود کو ڈی پی او پاکپتن تعینات کر د یاان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ان کو رضوان گوندل کے تبادلہ کے بعدڈی پی او پاکپتن تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو ناکے پر روکنے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کا چند روز قبل تبادلہ کر دیا تھا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او اور ڈی پی او رضوان گوندل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔