پریانکا چوپڑا سپرہیرو فلم میں جلوہ گر ہوں گی

پریانکا چوپڑا سپرہیرو فلم میں جلوہ گر ہوں گی
کیپشن: image by facebook

ممبئی:کوانٹیکو کی اسٹار پریانکا چوپڑا جلد سپرہیرو فلم میں جلوہ گر ہوں گے , تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی فلم بھارت سے اچانک الگ ہونے والی پریکانا چوپڑا اب رتیک روشن کے مدمقابل نظر آئیں گے۔

خبر گردش میں ہے کہ ہالی وڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پریانکا نے کرش 4کے لیے رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ کرش سیریز کی دو فلموں میں پریکانا چوپڑا نے اپنے فن کا جادو جگایا تھا , ان کی اور رتیک روشن کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پریانکا چوپڑا اچانک سلمان خان کے میگا پراجیکٹ بھارت سے الگ ہوگئی تھیں۔ اس علیحدگی کا سبب معروف بھارتی گلوکار نک جونس سے ان کی منگی بنی۔

بالی وڈ حلقوں کے مطابق سلمان خان کی جانب سے فلم سے اچانک علیحدگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا, بھارت میں پریانکا کی جگہ اب کترینا کیف کا کاسٹ کیا گیا ہے، جس کی شوٹنگ اس وقت جاری ہے۔