وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ ، اہم امور پر بریفنگ دی گئی

وزیراعظم عمران خان کا جی ایچ کیو کا دورہ ، اہم امور پر بریفنگ دی گئی

راولپنڈٰی:نومنتخب وزیراعظم عمران خان کا جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ ، آرمی کی جانب سے دفاع سمیت مختلف امور پر مکمل بریفنگ دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیراعظم عمران خان نے راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ان کو ملکی دفاع سمیت اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر عمران خان کے ساتھ وزیر دفاع ، وزیر خارجہ اور دیگر وزرا بھی موجود تھے ، میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ وزیرِاعظم کو ملکی سیکیورٹی ، دفاع اور دیگر اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

یاد رہے کہ 27 اگست کو وزیرِاعظم عمران خان سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی باضابطہ ملاقات کی تھی اور انہیں وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی تھی۔

وزیرِاعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس ملاقات میں خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

3 روز قبل ہونے والی ملاقات میں وزیرِاعظم اور آرمی چیف نے ملاقات کے دوران ملک میں پائیدار امن و استحکام کے عزم کا بھی اظہار کیا تھا۔