ایشیا کپ کیلئے ٹریننگ کیمپ، 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

ایشیا کپ کیلئے ٹریننگ کیمپ، 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ کیلئے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان ہو گیا۔سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پانے والے محمد حفیظ کو کیمپ میں بلا لیا گیا  ۔کیمپ 3 سے 10 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں لگے گا۔اظہر علی کو 18 رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ۔حیران کن طور پر شان مسعود کو فہرست کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ایک عرصے سے انجری کا شکار عماد وسیم بھی فہرست میں جگہ بنانے میں کام رہے۔

انضمام الحق کی زیر سربراہی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد ایونٹ کے لیے لگائے جانےوالے کیمپ کے لیے 18کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔ہفت روزہ کیمپ 3ستمبر سے شروع ہو گا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 10ستمبر تک جاری رہے گا۔

سلیکشن کمیٹی نے محمد حفیظ، شان مسعود اور عماد وسیم کو بھی کیمپ کے لیے طلب کرلیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان خان، جنید خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی اور محمد عامر شامل ہیں۔