روس سے میزائل خریدے تو پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے‘امریکہ کا بھارت کو انتباہ

روس سے میزائل خریدے تو پابندیوں کا سامنا ہو سکتا ہے‘امریکہ کا بھارت کو انتباہ

واشنگٹن:امریکی حکومت نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے میزائل سسٹم خریدا تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں معاون برائے وزیر دفاع رینڈل شرائیور کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے روس سے ایس -400 میزائل سسٹم کی خریداری پر امریکا کو سخت تحفظات ہیں‘ اگر بھارت نے میزائل سسٹم خریدا تو اسے امریکی پابندیوں سے خصوصی استثنا کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ روس کےخلاف امریکا کے موجودہ قواعد و ضوابط کے مطابق روس سے دفاعی یا انٹیلی جنس معاملات کرنےوالے کسی تیسرے ملک کو  امریکی  پابندیوں  کا  سامنا کرنا پڑسکتا ہے ‘تاہم امریکی وزیر دفاع کی کوششوں کے بعد کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو یہ اختیار دیا کہ وہ کسی ملک کو  پابندیوں سے مستثنی قرار دے سکتے ہیں۔