کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی
image by stock market

اسلام آباد : کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔


تفصیلات کے مطابق آج مارکیٹ 30 ہزار 104 کی سطح پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں مثبت رجحان دیکھا گیا ہے۔100 انڈیکس 114 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30 ہزار 273 کی سطح پر موجود ہے۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 231 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 30 ہزار 406 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان موجود رہا۔ دوپہر ایک بجے کے قریب مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور 100 انڈیکس 171 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 30 ہزار 808 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 87,457,990 شیئرز کا کاروبار ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,956,449,433 بنتی ہے۔