سندھ ، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

سندھ ، پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی ، بعض مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق بعض مقامات پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔

اس دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان، ہزارہ، قلات ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز سندھ میں اکثر مقامات پر، جبکہ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ساہیوال، ہزارہ، مکران ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش ٹھٹھہ 83،اسلام کوٹ 61 ،  کراچی (ماڈل اوبزرویٹری 36، جناح ٹرمینل 34، سرجانی 32، کیماڑی 29، ناظم آباد 26، ائیرپورٹ 25، لانڈھی، نارتھ کراچی، فیصل بیس 24، صدر 19، مسرور07)، ٹنڈوجام 47، بدین 42، حیدرآباد 27، ڈپلو 23، کلوئی، لاڑکانہ 15، شہید بینظیرآباد، سکھر 13، سکرنڈ 11، نگرپارکر 08، میرپورخاص 07، مٹھی، موہنجوداڑو 04، روہڑی 03، چھاچھرو، دادو 01، مری 35، ملتان 31، لاہور (ائیرپورٹ 06، سٹی 01)، بہاولپور (سٹی 06، ائیرپورٹ04)، گوجرانوالہ 02، ساہیوال 01، لسبیلہ 21، کاکول02، استور01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔