شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا

شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا
کیپشن: Image Source : INP

راولپنڈی :سیاسی پیشگوئیاں کرنے اور دبنگ سیاستدان شیخ رشید کو لال حویلی میں کرنٹ کا جھٹکا لگ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید لال حویلی میں کشمیر ریلی سے خطاب کر رہے تھے جہاں انہوں نے اپنے دائیں سائیڈ پر پڑی ہوئی کسی چیز پر ہاتھ رکھنے سے کرنٹ کا جھٹکا لگا ،کرنٹ لگنے کے بعد شیخ رشید گھبرائے نہیں اور کہا کرنٹ لگ گیا ،خیر کوئی بات نہیں۔۔۔

کرنٹ لگنے کے بعد بھی شیخ رشید نے اپنے روایتی انداز میں کہا لگتا ہے کرنٹ لگا نہیں کرنٹ آگیا ہے ۔