کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے  سے حکومت باخبر تھی، مولانا فضل الرحمان

 کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہونے  سے حکومت باخبر تھی، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد :مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے  سے حکومت باخبر تھی،امریکی صدر ٹرمپ جس ثالثی کی بات کر تا ہے وہ مقبوضہ کشمیر کی  نہیں آزاد کشمیر کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، امیر جمعیت علمائے اسلام ف  مولانا فضل الرحمن  نےجے یو آئی آزاد کشمیر کے علمائے کرام کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے  سے حکومت باخبر تھی،امریکی صدر ٹرمپ جس ثالثی کی بات کر تا ہے وہ مقبوضہ کشمیر کی  نہیں آزاد کشمیر کی بات ہے۔

اجلاس جے یو آئی کے سب آفس آئی نائن اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں میں کشمیر کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف 19 ستمبر کو مظفرآباد میں آزادی مارچ ہوگا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت احتجاج کر رہی ہے، جبکہ مودی پوری دنیا کو ہم نوا بنا رہا ہے۔  مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جے یو آئی اپنی جد و جہد جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ  کشمیریوں کی جدوجہد کا فیصلہ اندھیرے میں نہ کیا جائے۔ کشمیریوں کو خبر میڈیا سے ملتی ہے جبکہ وہ اس معاملہ میں فریق ہیں۔ کشمیریوں کو اپنی آزادی کی جنگ خود لڑنا پڑے گی۔