سندھ بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

سندھ بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے باعث وصوبہ سندھ میں بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں جہاں طلباء50 فیصد حاضری کیساتھ تعلیمی سلسلہ شروع کریں گے۔ 
سندھ بھر میں سکول، کالجز اور جامعات سٹاف کی 100 فیصد ویکسی نیشن اور طلبہ کی 50 فیصد حاضری کے کھولے گئے ہیں ۔ محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کر رکھا ہے کہ صرف وہی تعلیمی ادارے کھلیں گے جہاں تدریسی و غیر تدریسی عملہ مکمل ویکسی نیشن کرا چکا ہو گا جبکہ بچوں کے والدین کو بھی ویکسین لگوانے کی ہدایت کی ہے۔ 
دوسری جانب مارکیٹ میں اول تا 12 ویں جماعت کی کتابیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور ان کے والدین کو پریشانی کا سامنا ہے جن کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان نے کتابوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور سونے پر سہاگہ یہ کہ نئے سال کی کتابیں مارکیٹ میں دستیاب ہی نہیں ہیں۔ 
اردوبازار کے کتب فروشوں کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئے سال کی ایک کتاب بھی بازار میں دستیاب نہیں اور اس کے علاوہ کتابوں، کاپیوں اور سٹیشنری کی قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاچکا ہے جس کے باعث ناصرف والدین بلکہ کتب فروش افراد بھی پریشانی کا شکار ہیں۔