یو اے ای: عوامی مقامات پر جانے کیلئے سائنوفارم کا بوسٹر شارٹ لازمی قرار  

UAE: Sinopharm booster shorts are mandatory for public places
کیپشن: فائل فوٹو

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انتظامیہ نے عالمی وبا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے والے تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر وہ الحوسن ایپ پر اپنا گرین سٹیٹس برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو ان کیلئے تیسری ڈوز لگوانا لازمی ہوگا۔

یو اے ای انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں ایسے تمام شہری جو چھ ماہ قبل سائنوفارم کی ویکسی نیشن مکمل کروا چکے ہیں ان کیلئے آئندہ ماہ 20 ستمبر تک بوسٹر شارٹ لگوانا لازمی ہوگا۔

طبی حکام کی ہدایات کی روشنی میں کہا گیا ہے کہ اگر سائنوفارم کے علاوہ دیگر ویکسینز کے بھی بوسٹر شارٹس لگانے کا کہا گیا تو اس بارے میں شہریوں کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قوت مدافعت بڑھانے کیلئے سائنوفارم ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانا بہت ضروری ہے۔ 20 ستمبر کے بعد سے بوسٹر شارٹس نہ لگوانے شہریوں کو عوامی مقامات پر داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔

اماراتی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سائنوفارم کا بوسٹر شارٹ لگوانے کے بعد شہریوں کا الحوسین ایپ پر سٹیٹس برقرار رہے گا۔