کراچی والوں نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا ہے، بلاول بھٹو

کراچی والوں نے پی ڈی ایم کو مسترد کر دیا ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے، بلاول بھٹو
سورس: فائل فوٹو

سکھر: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا عمران خان نے 3 سالہ تباہی پر جشن منایا اور اگر یہ الیکشن جیت کر آتے تو عوامی مسائل حل کرتے لیکن انہوں نے صرف پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا اور جیل میں صرف پیپلز پارٹی قیادت کو ڈالا جاتا ہے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عوام جانتے ہیں پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ریلیف دیتی ہے لیکن عمران خان صرف امیروں کو ریلیف دیتے ہیں جبکہ ہر ماہ پٹرول اور بجلی بلوں میں اضافہ کیا جاتا ہے اس کے علاوہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے تو لوگوں سے روزگار چھین لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا تاہم بنی گالہ ریگولرائز ہو جاتا ہے لیکن کچی آبادیاں گرا دی جاتی ہیں جبکہ عمران خان نے 3 سالہ تباہی پر جشن منایا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمران خان نے 3 سالہ تباہی پر جشن منایا اور اگر یہ الیکشن جیت کر آتے تو عوامی مسائل حل کرتے لیکن انہوں نے صرف پیپلز پارٹی کو نشانہ بنایا اور جیل میں صرف پیپلز پارٹی قیادت کو ڈالا جاتا ہے لیکن پی ٹی آئی کا مقابلہ صرف پیپلز پارٹی کر سکتی ہے اور یہ بھی ان کی غلط فہمی ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی نظام نہیں چاہتی۔ 

بلاول بھٹو نے کہا پی ڈی ایم جلسے کو ناکام یاکامیاب نہیں کہہ سکتا اور جلسہ کامیاب ہوتا اگر خواتین کو آنےکی اجازت دی جاتی اور شاہد یہی وجہ ہے کراچی والوں نے ان کے جلسے کو مسترد کیا ہے لیکن پی ڈی ایم کے ساتھ ہماری نیک خواہشات ہیں اور چاہتے ہیں پی ڈی ایم کی جو تحریک بنے اس سے حکومت کو فائدہ نہ ہو جبکہ پی ڈی ایم کی سیاست کے طریقہ کار سے حکومت کو فائدہ زیادہ ہو رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سے میرا کوئی رابطہ نہیں ہوا تاہم وزیراعلیٰ سندھ سے کہا تھا شہباز شریف اور فضل الرحمٰن سے بات کریں جبکہ انہیں اگر کسی چیز کی ضرورت ہو تو وہ فراہم کریں اور وزیراعلیٰ سندھ کی طرف سے انہیں بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ 

اس سے قبل سکھر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کے لیے قربانی دی اور ہماری پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا، ہمیشہ کسانوں کا خیال رکھا لیکن پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو تکلیف سے دوچار کیا۔  بلاول بھٹو نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کی آخری حکومت ہے اور جیالوں کی حکومت آ رہی ہے کیونکہ ہم پاکستان کو بچانے نکلے ہیں جبکہ سکھر سے کشمیر تک کٹھ پتلیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں،

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنماوں پر مقدمات ہیں اور ہمارے رہنماوں کے اہل خانہ پر بھی مقدمات ہیں۔ سکھر کا خورشید شاہ آج بھی پابند سلاسل ہے جبکہ سکھر کا اپوزیشن لیڈر جیل میں اور لاہور کا مزے کر رہا ہے تاہم حکومت اتنا ظلم کرے جتنا خود برداشت کر سکے۔

بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ،  نااہل حکومت کو بھگانے کیلئے کارکنوں کو جاگنا ہوگا کیونکہ پیپلز پارٹی سلیکٹڈ کو بھگانے کیلئے اس سر زمین پر کھڑی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا سندھ واحد صوبہ جہاں بلدیاتی نمائندوں نے مدت پوری کی اور سندھ حکومت نے نچلی سطح پر اختیارات منتقل کیے جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام کو ختم کیا گیا۔ انہوں نے سندھ میں کرائی گئی مردم شماری کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور ایم کیو ایم نے جعلی مردم شماری کو مانا لیکن ہم نہیں مانتے۔