سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ

سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ
کیپشن: سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، اور قیمت 1817 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

قیمتیں مستحکم رہنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت ایک لاکھ گیارہ ہزار روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف 10 گرام سونے کی قدر 300 روپے اضافے سے 95 ہزار 165 روپے ہو گئی ہے۔