خاتون کو بلیک میل کرنے کا معاملہ، خرم لغاری نے عبوری ضمانت کرا لی

خاتون کو بلیک میل کرنے کا معاملہ، خرم لغاری نے عبوری ضمانت کرا لی
کیپشن: خاتون کو بلیک میل کرنے کا معاملہ، خرم لغاری نے عبوری ضمانت کرا لی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کے رکنِ پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کے کیس میں عبوری ضمانت کرالی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کیا، خطرہ ہےکہ پولیس گرفتار کرلے گی لہٰذا استدعا ہےکہ ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے ایم پی اے خرم سہیل لغاری کی 13ستمبر تک عبوری درخواست ضمانت منظور کر لی اور 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے پولیس کو خرم لغاری کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ لاہور کی مقامی خاتون نے خرم سہیل لغاری کےخلاف تھانا ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کرا رکھا ہے جس میں ہراساں اور بلیک میل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ خرم لغاری نے زبردستی نکاح نامے پر دستخط کروا رکھے ہیں۔