ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے 29 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے 29 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس میں اب تک 29 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے کمشنر ہاو¿س میں صوبائی وزیربلدیات فیصل امین گنڈہ پور اور کمشنر عامر آفاق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب اور بارشوں سے 10 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ ضلع بھر میں مواصلات اور زراعت کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد مویشی ہلاک، 40 ہزار گھر اور 236 گاؤں تباہ ہو گئے، ضلع میں 31 سکولز متاثر ہوئے جبکہ شاہراہوں اور لنک روڈز کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلیف اور ریسکیو آپریشن کئی ماہ تک جاری رہے گا، این ایچ اے بھی انتظامیہ کے ساتھ آن بورڈ ہے جبکہ صوبائی حکومت کو تمام تر صورتحال سے آگاہ رکھا جارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں