پرویز الٰہی کا ہیلی کاپٹر متاثرین کیلئے وقف کرنے، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

پرویز الٰہی کا ہیلی کاپٹر متاثرین کیلئے وقف کرنے، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے جبکہ پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اپنا ہیلی کاپٹر سیلاب متاثرین کیلئے وقف کرنے کا اعلان کیا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ مشکل گھڑی میں دیگر دوسرے صوبوں کے بھی ساتھ کھڑے ہیں، گھروں، فصلوں اور لائیو سٹاک کے نقصان کا ازالہ کریں گے اور ہر حق دار کو اس کا حق دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ادویات اور میڈیکل سٹاف بھجوائیں گے، متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ، خوراک کے پیکٹ او ردیگر ضروری سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ کے ارکان نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان کیا ہے اور کابینہ نے سیلاب سے متاثرہ دیگر صوبوں کی ضروریات بھی پوری کرنے کا فیصلہ کیا۔

مصنف کے بارے میں