بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے: شیخ رشید

بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے، پانی کا ریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کا ریلہ سڑکوں پر آئے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے لکھا ’آئی ایم ایف کا قرضہ منظور ہوا ہے، کوئی جیک پاٹ نہیں لگا، واپسی قوم نے کرنی ہے۔ 20 سے زیادہ مرتبہ لئے قرض پر، جو قوم نے ادا کرنا ہے، وزراءشادیانے بجا رہے ہیں۔ پانی کا ریلہ سڑکوں سے گزرنے کے بعد عوام کا ریلہ سڑکوں پر آئے گا۔ کروڑوں افراد کی بقاءکی جنگ میں سیاست دان ابھی بھی دست و گریباں ہیں۔ ستمبر ستمگر ہو گا۔‘ 

3a16998041c91744818b168d1641c982

انہوں نے مزید کہا ’بھارت سے تجارت شروع کرنے کے بعد اب یہ اسرائیل کی طرف بڑھیں گے۔ سفید پوش ہی نہیں، صاحب حیثیت بھی بجلی کے بل ادا نہیں کر پا رہا۔ سیلاب سے مری قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے۔ سیلاب کے بعد غذائی قلت اور وبائی بحران آئے گا۔ عمران خان کی طرح حکمران بھی ٹیلی تھون کرائیں تاکہ ان کی مقبولیت کا پتہ چل سکے۔‘ 

b2b16a888a5ba4e7e6371c42bb38ae9e

مصنف کے بارے میں