چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان کر دیا

چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑی امداد کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: چین نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر 100 ملین یوآن (آ ایم بی) امداد کا اعلان کرکے دوستی کا حق ادا کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم سے سیلاب کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں چین اپنے دوست ملک کے ساتھ کھڑا ہے ۔

جس کے جواب میں وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح چینی قیادت اور عوام نے پاکستان سے دوستی اور فراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے ، چین کے صدر اور وزیراعظم کا دل سے شکرگزار ہوں ۔

واضح رہے کہ چین کی فضائیہ کی پروازیں 300 خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گی ۔

مصنف کے بارے میں