انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر سستا ہو گیا

لاہور: پاکستان کیلئے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام کی منظوری کے نتیجے میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 1.62 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد یہ 220.29 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ 
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 318پوائنٹس کی تیزی رہی اور 100 انڈیکس 42 ہزار 823 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ 
واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) بورڈ نے پاکستان کے ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزے اور سٹاف سطح کے معاہدے کے ساتھ 1.17 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دیدی ہے۔

مصنف کے بارے میں