ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 10 روپے کا اضافہ

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ پہاڑوں اور دور دراز دیہاتی علاقوں میں ایل پی جی 280 روپے جبکہ بڑے شہروں میں 250 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے لیکن راستوں کی بندش کو جواز بنا کر بلا جواز قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، حکومت اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے۔ 
دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت فی کلو 218 روپے اور گھریلوں سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 571 روپے مقرر کر رکھی ہے جبکہ بین الااقوامی مارکیٹ میں بھی ستمبر 2022 میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز ایل پی جی کی قیمت میں20 روپے فی کلو گرام کا اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 250 روپے تک کا اضافہ ہوا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں