پاکستان کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے 160 ملین ڈالر کی ضرورت ہے: انتونیو گوتریس

پاکستان کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے 160 ملین ڈالر کی ضرورت ہے: انتونیو گوتریس

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے 160 ملین ڈالر کی ضرورت ہے ۔

انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کی جانب سے 52 لاکھ سیلاب متاثرین کیلئے خوراک اور ضروری اشیا فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ۔ مزید کہا پاکستان کے فراخدل لوگوں کو مصیبت میں دیکھ کر ان کا دل افسردہ ہے ۔ ملک میں سیلاب سے انفراسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے ۔

واضح رہے کہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے پاکستانی جی ڈی پی کو ڈھائی فیصد تک نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے ۔ معیشت کو پانچ ارب تیس کروڑ ڈالر یعنی 1200 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے ۔

سیلاب سے رئیل اسٹیٹ یعنی گھروں کو جو نقصان پہنچا ہے اس کا تخمینہ تین ارب ڈالر یعنی 660 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔ زرعی شعبے کو 2 ارب ڈالر یعنی 440 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ لوگوں کے 10 کروڑ ڈالر یعنی 22 ارب روپے کے مال مویشی سیلاب اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ۔

مصنف کے بارے میں