شاہین شاہ آفریدی آج لندن میں ری ہیب شروع کریں گے

شاہین شاہ آفریدی آج لندن میں ری ہیب شروع کریں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دبئی سے لندن پہنچ گئے جو ابتدائی چیک اپ کے بعد آج ہی سے ری ہیب پروگرام شروع کر دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے شاہین آفریدی کا لندن میں ری ہیب مکمل کرانے فیصلہ کیا تھا اور اب وہ میڈیکل ایڈوائزری پینل میں شامل ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال کی نگرانی میں ری ہیب کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے مکمل فٹ ہو جائیں گے اور قومی ٹیم کے ساتھ میدان میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔ 
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے باعث وہ ایشیاءکپ سے بھی باہر ہو گئے اور اب ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل فٹ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں