واٹس ایپ نے آن لائن خریداری سروس متعارف کروادی

 واٹس ایپ نے آن لائن خریداری سروس متعارف کروادی

نئی دہلی : دنیا کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ  نے آن لائن خریداری کا فیچر متعارف کرادیا۔

واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے بانی  مارک زکربرگ جو فیس بک کے مالک بھی ہیں  نے اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ نے آن لائن خریداری کا آپشن متعارف کر وادیا ہے ۔

مارک زکربرگ کے مطابق واٹس ایپ نے ابتدائی طور پر آن لائن خریداری کا آپشن ابھی  صرف بھارت میں متعارف کرایا ہے جہاں لوگ گھر بیٹھے واٹس ایپ پر آن لائن اسٹور ’جیو مارٹ‘ سے خریداری کر سکتے ہیں۔

  مارک زکر برگ نے بتایا کہ’جیو مارٹ‘ سے خریداری انتہائی آسان ہے۔ صارف  چیٹ باکس کے ذریعے آن لائن اشیاء خرید سکتا ہے ۔‎ خریدار اور اسٹور ملازمین کے درمیان ہونے والی چیٹ ’اینڈ ٹو اینڈ‘ ہوگی، یعنی اس پر کسی تیسری پارٹی کو رسائی حاصل نہیں ہوگی۔

جیو مارٹ‘ بھارت کا سب سا بڑا ریٹیلر اسٹور ہے اور اس کمپنی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دیگر بھی کئی منصوبے ہیں، یہی کمپنی بھارت کی سب سے بڑی فون سروس کمپنی بھی ہے۔

  خیال کیا جا رہا ہے کہ بھارت کے بعد جلد ہی دوسرے ممالک میں بھی واٹس ایپ   پر   آن لائن  خریداری کی  سروس متعارف کرائی جائے  گی۔