آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی بحالی کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

عالمی مالیاتی فنڈ  کی  طرف سے  قرض پروگرام کی بحالی کے باوجود پاکستان  کی اسٹاک مارکیٹ  میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 309 پوائنٹس کم ہو کر 42195 پر بند ہوا ہے۔

100 انڈیکس 952 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح آج  43056 رہی،  سٹاک مارکیٹ میں  آج 23 کروڑ شیئرز کے سودے 7 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے سے کم ہوکر 7014 ارب روپے ہوگیا۔