وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا نوشہرہ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

 وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا نوشہرہ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

نوشہرہ: ا وزیراعلی ٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے  نوشہرہ میں سیلاب زدہ علاقوں کا دور کیا ۔ان کا کہنا تھاللہ تعالیٰ کےفضل و کرم سے ضلع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ضلعی انتظامیہ بروقت  پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر خراج تحسین  کی مستحق ہے۔   خیبرپختونخوا میں متاثرین کو فوری ریلیف کی فراہمی اولین  ترجیح ہے۔ 
حکومت ریلیف سرگرمیوں کیلئے پہلے ہی  ایک ارب روپے  دے چکی ہے ، محکمہ ریلیف کو مزید ڈھائی  ارب روپے کی فراہمی کیلئے سمری منظور  کی ہے ۔ 

وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا  متاثرہ اضلاع میں جاں بحق افرادکےلواحقین اورزخمیوں کومعاوضہ دیاجاچکاہے،  فصلوں، مکانات اور دیگر نقصانات کی اسیسمنٹ جاری ہے۔ دوسرے مرحلے میں متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کا کام کیا جائے گا۔ 
وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا  حکومت کی کوشش ہوگی کہ ایک سال کے اندر متاثرین کی  بحالی کا عمل مکمل کر لیا جائے۔