بلوچستان :سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل

بلوچستان :سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تاحال بجلی کی فراہمی معطل

بلوچستان:  مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں  کی وجہ سے بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے تاہم ٹرانسمیشن لائن کی مرمت  کا کام شروع کرد یا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق کوئٹہ او رگردونواح میں ہونے والی طوفانی بارشوں  سے   بجلی کے متعدد ٹاورز زمین بوس ہونے سے  بجلی کی فراہم معطل ہوگئی تھی ، 3 روز گزرنے کے باوجود  تاحال مکمل طور پر  ٹاورز کی مرمت کا کام مکمل نہیں کیا جاسکاہے۔

کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کی جانب سے جاری کردی بیان میں  کہا گیا  ہے کہ ٹاورز کی مرمت نہ ہونے سے 27 گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی تاحال معطل ہے، ان میں مستونگ، نوشکی، چاغی، خاران، دالبندین کے علاقے شامل ہیں۔

کیسکو  کے مطابق  لورلائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، پشین، چمن کو یومیہ 2 گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔