رواں سال ملک میں بہار نہیں آئی، گرمی اور بارشیں قبل از وقت ہوئیں: این ڈی ایم اے

رواں سال ملک میں بہار نہیں آئی، گرمی اور بارشیں قبل از وقت ہوئیں: این ڈی ایم اے

 اسلام آباد :چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے  کہ رواں برس  پاکستان میں بہار نہیں آئی۔  گرمی وقت سے پہلے شروع ہوئی ، بارشیں بھی قبل از وقت   اور زیادہ ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو رواں  برس  4ہیٹ ویوز کا سامنا رہا،  رواں سال بارشیں بھی قبل از وقت شروع ہوئیں ، ملک کے متعددعلاقوں میں بارشوں نے 30سالہ ریکارڈ توڑ دیا،جموں وکشمیر اور گلگت بلتستا ن میں بھی صورتحال سنگین ہے

 بلوچستان ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں سیلاب او ربارشوں سے مواصلاتی نظام بھی  متاثر ہوا ہے ، این  ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے 10لاکھ سے زائد گھر متاثر ہوئے ۔