سردیوں کے موسم میں وزن کم کرنے والا سوپ کیسے بنایا جائے ،جانیے

سردیوں کے موسم میں وزن کم کرنے والا سوپ کیسے بنایا جائے ،جانیے

اسلام آباد:  سردیوں میں سوپ کا استعمال تو تقریباََ ہر  گھر میں ہوتاہے ۔لیکن اگر اسی سوپ کو وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے تو کیسا ہے ،چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ سوپ کیسے تیار ہوتاہے ۔

اجزا
جو کاآٹا دو چمچ
زیتون کاتیل ایک چمچ
بند گوبھی(ابال کر پسی ہوئی) دوچمچ
لہسن پساہوا آدھاچمچ
کالانمک آدھاچمچ
کالی مرچ آدھا چمچ

ترکیب استعمال
آئل میں جو کاآٹا ڈال کر بھون لیں۔اسکے بعد ایک کپ پانی شامل کرکے بند گوبھی،لہسن،کالانمک اورکالی مرچ شامل کرکے ہلکاسا پکاکر روزانہ پی لیں۔