ہارون اختر خان نےایران سے گوادر کیلئے روٹ کھولنے کی حمایت کر دی

ہارون اختر خان نےایران سے گوادر کیلئے روٹ کھولنے کی حمایت کر دی

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر تجارت ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ایران سے گوادر کیلئے روٹ کھولنا چاہیے ،ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کی بات چیت ہو رہی ہے ،ایران کے ساتھ بھارت اور بنگلہ دیش کی تجارت کئی گنا بڑھی ہے ،ہمیں سیاسی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے ۔


نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ ایران سے گوادر کے لئے روٹ کھولنا چاہیے ،ایران کے ساتھ فری ٹریڈ کی بات چیت ہو رہی ہے ،ایران کے ساتھ بھارت اور بنگلہ دیش کی تجارت کئی گنا بڑھی ہے ،ہمیں سیاسی دباؤ میں نہیں آنا چاہیے ،ایران اور قطر کی ایک ہی گیس فیڈ ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیرتجارت کا دورہ ایران نہ ہونے پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں ،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو آگے بڑھانا چاہیے تھا ۔ سابق وزیر تجارت ہمایوں اختر نے کہا کہ دو تین برسوں میں ایران سے پابندیاں بھی ختم ہوجائیں گی اس کے بعد ہم ایران کے ساتھ فری تجارت کر سکتے ہیں ،چین سے فری ٹریڈ معاہدے کا فائدہ بھی نہیں اٹھایا گیا ۔