2016 : پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں خطر ناک ہوا،21 نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں

2016 : پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں خطر ناک ہوا،21 نامعلوم لاشیں برآمد ہوئیں

لاہور:پنجاب میں جرائم کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے ۔رواں سال دیگر شہروں کی طرح شیخوپورہ میں بھی قتل، ڈکیتی سمیت دیگر سنگین وارداتیں عروج پر رہیں جبکہ 21 نامعلوم لاشیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
رواں سال ضلع شیخوپورہ میں مختلف نوعیت کے جرائم کے دوہزار سے زائد مقدمات درج ہوئے ، قتل و غارت کا بازار بھی گرم رہا،دو سو سے زائد افراد قتل ہوئے۔ شہری ڈکیتی چوری کی وارداتوں کی بھی بھینٹ چڑھے، 5سو سے زائد افراد گاڑیوں اورموٹر سائیکلوں سے محروم ہو ئے۔ ایک ہزار پانچ سو سے زائد وارداتوں کے دوران شہریوں سے موبائل فون،نقدی اور ،زیورات چھین لئے گئےجبکہ مختلف علاقوں سے ملنے والی 21 لاشوں کے ورثاء کی تلاش میں بھی پولیس بری طرح ناکام رہی،پولیس نے 12سو زائد اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کو واپس لوٹایا۔ دوسری جانب رپورٹ ہونے والے جرائم کے مقابلے میں۔ رپورٹ نہ ہونے والے جرائم کی شرح زیادہ ہے،یہی وجہ ہے کہ سال بھر شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس برقرار رہا۔ شہریوں کا کہنا ہے کے جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کو ٹھو س اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں