نئے سال سے نئی پالیسی کے تحت مقدمات کو نمٹائینگے، جسٹس صاحب خان

نئے سال سے نئی پالیسی کے تحت مقدمات کو نمٹائینگے، جسٹس صاحب خان

گلگت : چیف جسٹس چیف کورٹ گلگت بلتستان جسٹس صاحب خان نے گلگت میں زیر تعمیر سول کورٹس کے عمارتوں کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ٹھیکیدار کو ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زیر تعمیر منصوبے کو بروقت مکمل اور جن نقائص کی نشاندہی کردی گئی ہے ان کو دور کرکے موسم سرما کے تعطیلات کے ختم ہونے سے قبل سول کورٹس گلگت کی عمارتوں کو حوالہ کریں تاکہ نئے سال میں سول کورٹس اور ججز کو انصاف کی فراہمی کیلئے آسانی پیدا کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں نے روز بروز بڑھتے ہوئے مقدمات کو نمٹانے کیلئے جو پالیسی واضح کردی ہے اس پر عملدرآمد کیلئے ججز کو کورٹ رومز سمیت دیگر بنیادی چیزوں کا ہونا لازمی ہے کیوں کہ گلگت بلتستان میں عوام کا100فیصد اعتماد عدالتوں پر ہے اس کو برقرار رکھنے کیلئے چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے ججز ایمانداری اور مخلصی سے بھرپور انداز میں جدوجہد کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج گلگت بلتستان کے عدالتوں میں مقدمات میں جس قدر فیصلے ہورہے ہیں اسی شرح میں مقدمات دائرہ ہورہے ہیں اس انصاف کی فراہمی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا گلگت بلتستان چیف کورٹ اور ماتحت عدالتوں نے تقریباً پرانے مقدمات کو نمٹا دیا ہے انشاء اللہ نئے سال میں نئی پالیسی کے تحت مقدمات کو نمٹانے کیلئے یہ سفر جاری رکھا جائے گا تاکہ ظالم کو ظلم سے روکا جاسکے اور مظلوم کواس کا حق دلای جاسکے انصاف کی فراہمی میں شواہد اور قانون کے روح سے کیا جاتا ہے کیوں کہ شواہد اور قانون کے بغیر انصاف کی فراہمی ناممکن ہے نئی عمارتوں کے تکمیل سے عوام اور ججز کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی اس موقع پر ٹھیکیدا کو سختی سے ہدایت کردی کہ وہ کام کو ہنگامی بنیادوں پر کریں اور جن جن نقصائص کی نشاندہی کردی گئی ہے اس کوبھی دور کرکے موسم سرما کے تعطیلات کے اختتام سے قبل سول کورٹس گلگت کی عمارت کو حوالہ کریں تاکہ نئے سال میں ججز اپنے نئے کورٹ روم میں عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کام شروع کریں اس موقع پر رجسٹرار چیف کورٹ محمد عمر، وکیشنل سیشن جج ملک عنایت الرحمن، سول جج سہیل احمد، سول جج محمد ذاکرہمراہ موجود تھے