کتنے حسین ہوتے تھے دسمبر کے رنگ ،بن برسے دسمبربھی گزرگیا

 کتنے حسین ہوتے تھے دسمبر کے رنگ ،بن برسے دسمبربھی گزرگیا

لاہور:موسمیاتی تبدیلیوں نے سب کچھ بدل کے رکھ دیا۔دسمبر بن برسے گزر رہا ہے۔خشک سردی سے بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے.

قحط سالی کے ڈر سے گھبرائی عوام کی نظریں آسمان کی طرف ہیں، محکمہ موسمیات نے بھی صورتحا ل کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ بارش کا دور تک کوئی امکان نہیں ۔
خشک سردی کے خاتمے کیلئے ملک بھر کے عوام بارش کے منتظر ہیں۔ابرکرم برسنے کی کوئی امید نہیں.

محکمہ موسمیات نے بتا دیا , خشک موسم سے بیماریوں میں خطرناک حد تک ا ضافہ ہوا ہے.  جس پر ڈاکٹر نے عوام کو احتتاظی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے. خشک سردی کی ماری اورقحط سالی کے ڈر سے گھبرائی عوام کی نظریں آسمان کی طرف ہیں. ماحولیاتی تبدیلیوں نے نہ صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا کو متاثر کیا ہوا ہے لیکن وطن عزیز میں درپیش خطرے سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں.