عمران نے دھرنے کے وقت چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی، جاوید ہاشمی

عمران نے دھرنے کے وقت چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی، جاوید ہاشمی

اسلام آباد: سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے دھرنے کے وقت کے چیف جسٹس سے ڈیل کی تھی کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لا لگا کر انتخابات میں تحریک انصاف کو جتوایا جائے گا۔

جاوید ہاشمی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل مارشل لا90روز کے لیے لگایا جانا تھا، اس دوران الیکشن کرائے جانے تھے، جن میں تحریک انصاف کو فتح دلوائی جانی تھی۔

انہوں نےمزید کہا کہ یہ ڈیل عمران خان نے کی تھی، جس کا انکشاف انہوں نے میرے سامنے اکیلے بیٹھ کر کیا تھا، عمران خان کو ان کے سامنے بٹھا کر اس بات کی ان سے تصدیق کرائی جائے۔