ڈرامیچ شکست میں تبدیل،آسٹریلیانے پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی ہرادیا

ڈرامیچ شکست میں تبدیل،آسٹریلیانے پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی ہرادیا

میلبورن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر لڑکھڑا گئی۔آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دے دی،آسٹریلیا کو 2-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔پاکستانی بلے باز دوسری اننگز میں صرف 163رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا نے 624 رنز پر پہلی اننگز ڈکلیر کی تھی۔

پہلی اننگز میں اظہر علی کی ڈبل سنچری کی بدولت 443 رنز تو بنائے لیکن دوسری اننگز میں بدترین پرفارمنس دکھا کر اپنی شکست یقینی بنانے لگے، ٹیم کے پلئیرز نے کیا کیا کارنامے سرانجام دئیے آئیے دیکھ لیتے ہیں ۔قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر نے ایک بار پھر دھوکا دے دیا ، پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ٹاپ اور مڈل آرڈر بری طرح ناکام نظر آئے۔نوجوان اوپنر بیٹسمین سمیع اسلم پورے میچ میں صرف گیارہ رنز ہی بنا سکے وہ برسبین ٹیسٹ میں بھی 22 اور 15 رنز ہی کا اضافہ کر سکے تھے۔ انڈر نائنٹین ۓ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا بلا بھی کچھ زیادہ رنز اگلنے میں ناکام رہا ۔

 پہلی اننگز میں 23 ، دوسری میں تین رنز پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔پہلے میچ میں وہ صرف 33 رنز ہی جوڑ سکے تھے۔سینئیر بیٹسمین یونس خان پہلے 21 اور دوسری اننگز میں 24 رنز پر ناکام و نامراد پویلین لوٹے ،وہ برسبین میں صرف 65 رنز ہی کا حصہ ڈال سکے تھے۔کپتان مصباح الحق دونوں اننگز میں صرف 10 رنز ہی پر کیچ آؤٹ ہو کر میدان بدر ہوئے ،برسبین ٹیسٹ میں بھی ان کا حصہ 4 اور 5 رنز ہی کا تھا۔اسد شفیق پہلی اننگز میں تو ففٹی مکمل کر گئے لیکن دوسری بار 16 رنز پر اپنا کیچ تھما بیٹھے ،

پہلی اننگز کے ڈبل سنچری میکر اظہر علی دوسری اننگز میں 43 رنز جوڑ سکے۔

مصنف کے بارے میں