دنیا میں 2016 میں پیش آنے والے ناگہانی آفات، قدرتی حادثات ایک نظرمیں

دنیا میں 2016 میں پیش آنے والے ناگہانی آفات، قدرتی حادثات ایک نظرمیں

اسلام آباد:2016کئی حوالوں سے یاد رکھا جائیگا ،تاہم اس سال پیش آنے والے ایسے حادثات بھی کم نہیں، جس میں کوئی انسانی غلطی نہیں تھی بلکہ قدرتی طور پر یہ آفات پیش آئیں، جس سے بھاری مالی جانی نقصان کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر تباہی بھی پھیلی۔

موسمی تغیرات کی وجہ سے پیش آنیوالے ان واقعات میں رواں سال 7 اپریل 2016 ءکو لاطینی امریکہ کے ملک ایکواڈرو میں آنے والا زلزلہ تھا ،جس کے نتیجے میں 233 افرادجان سے گئے۔

پیرس میں بھی آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 11 افراد جھلس گئے۔

امریکا میںمیتھیوطوفان کو صدی کا سب سے بڑا طوفان قرار دیا گیا، جس میں43افراد جان سے گئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے۔

چین میں آنے والا آندھی اور طوفان 78 افراد کی زندگی کی شمعیں ہمیشہ کے لیے بجھا گیا۔امریکا میں برف کے طوفان نے بھی خوب تباہی مچائی جس کی وجہ سے 29افراد جاں بحق ہوئے۔

تائیوان میں زلزلے سے 14 افراد ہلاک ہوئے اور 150سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ناروے میںآسمانی بجلی گرنے سے 300سے زائد بارہ سنگھے ہلاک ہوگئے۔

چین کے صوبے فوجیان میں لینڈسلائڈنگ سے 41 افراد لاپتہ ہوئے۔بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 79 افراد ہلاک ہوئے۔میکسیکومیں خطرناک سمندری طوفان آیاجس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی۔

کیلیفورنیا کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ،جس سے 565,070ایکٹر کا رقبہ جل کو خاک ہو گیا۔

لوزیانا میںخطرناک سیلاب آیا جس کی وجہ سے پانی کی سطح1اعشاریہ8میٹر تک پہنچ گئی جبکہ 13افراد موت کے گھاٹ اُتر گئے۔

اٹلی اور میانمر میں6اعشاریہ8میگنی ٹیوڈ زلزلوں کے نتیجے میں 240افراد جان سے گئے۔جاپان میں فوکوشیما میں  7اعشاریہ 3 اعشاریہ زلزلے کے باعث کئی ہلاکتیں ہوئیں۔