پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 اور صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ 2016 منظور کر لیا گیا

پنجاب سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس 2016 اور صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ 2016 منظور کر لیا گیا

لاہور:وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم قوانین کی منظوری دے دی گئی ۔   پنجاب کابینہ نے سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس کی منظوری دیتے ہوئے دی۔ ڈی سی اوز کے عہدے ختم اور ڈپٹی کمشنرز بحال کر دیے۔  جعلی و غیر معیاری ادویات کے مکروہ کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سزائیں اور جرمانے بڑھانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ڈی سی او، ای ڈی اوز کے عہدے ختم کرتے ہوئے تمام اختیارات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کے سپرد کر دئیے گئے ۔

پنجاب میں بلدیاتی ادارے دوجنوری سے مالی اور انتظامی طور پر کام شروع کر دیں گے ،،بلدیاتی حکومتوں کو 391 ارب روپے ملیں گے،،پنجاب وائلڈ لائف ترمیمی ایکٹ 2007 میں بھی ترمیم کی منظوری ،سیفٹی کمیشن اور پولیس کمپلینٹ اتھارٹیز قائم کر نے کی منظوری بھی دی گئی۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ترقیاتی فنڈ کسی اور مد میں استعمال کرنے پر پابندی ہو گی جبکہ شہری اور دیہی یونین کونسلز کو یکساں فنڈزدیے جائیں گے،،صوبے میں غیر معیاری اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں