والدین نے بیٹی کو شرمناک کام کیلئے اتنا مجبور کیاکہ وہ عدالت پہنچ گئی!

والدین نے بیٹی کو شرمناک کام کیلئے اتنا مجبور کیاکہ وہ عدالت پہنچ گئی!

کراچی : شادی شدہ پاکستانی لڑکی اپنے والدین کیخلاف سیشن کورٹ پہنچ گئی اور دعویٰ کیاکہ اس کے والدین اسے بدفعلی پر مجبور کررہے ہیں لہٰذا اندراج مقدمہ کا حکم دیاجائے ۔درخواست گزار سکینہ بی بی نے موقف اپنایاکہ اس نے اپنی مرضی سے کچھ ماہ قبل مجاہد سے شادی کی جس پر والدین خوش نہیں تھے اور اب چاہتے ہیں کہ اپنے شوہر سے طلاق لے کران کیساتھ مل کر بدفعلی کا کام شروع کروں۔درخواست گزار نے بھی دعویٰ کیاکہ والدین قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور جب انکار کرتی ہوں تو وہ تشدد کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ شیراکوٹ پولیس کو حکم دیاجائے کہ وہ انہیں ہراساں نہ کرے کیونکہ وہ اپنے شوہر کیساتھ خوش ہے اور سنگین دھمکیاں دیئے جانے پر اس کے والدین کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے ۔

مصنف کے بارے میں