مریم نواز نے شادی کی تصاویر شیئر کر کے اپنی شادی کے حوالے سے تمام افواہوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا

مریم نواز نے شادی کی تصاویر شیئر کر کے اپنی شادی کے حوالے سے تمام افواہوں کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا

لاہور: مریم نواز شریف نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کر کےاپنی شادی کے حوالے سے  تمام افواہوں کو ہمیشہ کیلئے دفن  کر دیا. وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے شادی کی 24 ویں سالگرہ پر اپنی رخصتی کے لمحات کی تصویریں شیئر کی ہیں جس کے بعد بہت سے پاکستانیوں کے اندیشے غلط ثابت ہوگئے اور ان کی شادی کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی بڑی صاحبزادی مریم نواز جہلم سے تعلق رکھنے والے کیپٹن (ر) صفدر اعوان سے 1992 میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں ۔ ان کی شادی کے حوالے سے طرح طرح کی افواہیں طویل عرصے سے گردش کر رہی تھیں اور بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ شادی والدین کی رضا مندی کے بغیر ہوئی ہے تاہم مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپے اکاؤنٹ سے شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کے بعد تمام افواہیں خود بخود دم توڑ گئی ہیں۔

مریم نواز کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے والد میاں نواز شریف کسی بھی مشرقی باپ کی طرح اپنی بیٹی کو رخصت کر رہے ہیں جبکہ مریم نواز بھی بالکل ایک عام لڑکی کی طرح بابل کا گھر چھوڑنے پر افسردہ نظر آرہی ہیں ۔ ان کی رخصتی کے وقت گھر کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔  مریم نواز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ” شادی

ایک مقدس قسم ہے، 25 دسمبر ہماری شادی کی 24 ویں سالگرہ کا دن ہے“۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی رخصتی کی تصاویر بھی شیئر کیں جن پر لکھا ” رخصتی ، باپ کی دعاﺅں میں""

ہیں۔