ایران اور روس طالبان سے رابطے ختم کریں: افغانستان

ایران اور روس طالبان سے رابطے ختم کریں: افغانستان

کابل: افغانستان نے ایران اور روس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کابل سے تعاون کریں اور شدت پسند گروپ طالبان کے ساتھ رابطے ختم کریں۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی گروپ کے ساتھ دوسرے کسی ملک کے تعلقات قطعا مناسب نہیں ہیں۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں آ رہی ہیں کہ روس اور ایران افغان طالبان کی پشت پناہی کررہے ہیں اور یہ دونوں ملک افغان حکومت مخالف طالبان کی لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہوئے کابل کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

افغانستان کے سیکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ تاجکستان کی سرحد سے طالبان کے اسلحہ سے بھرے ٹرک افغانستان داخل ہوئے ہیں۔ اسلحہ بردار ٹرک روسی ساختہ بتائے جاتے ہیں۔ کابل حکام نے روسی ساختہ اسلحہ بردار ٹک بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود افغانستان لانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے تاجکستان کی سرحد سے اندر داخل ہونے والے اسلحہ سے بھرے روسی ٹرک قبضے میں لے لیے ہیں اور اس حوالے سے سرکاری سطح پر روس سے رابطہ کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں