ایرانی حجاج کرام کے لیےسعودی عرب نے اہم اعلان کر دیا

ایرانی حجاج کرام کے لیےسعودی عرب نے اہم اعلان کر دیا

سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی حجاج کرام سمیت دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مملکت ایران سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے حجاج کرام کے ساتھ ان کے رنگ، نسل اور مسلک کی بنیاد پر امتیاز نہیں برت رہی بلکہ تمام حجاج کرام کو یکساں احترام دینے کے ساتھ سب پر ایک ہی ضابطہ اخلاق لاگو کرنے کی خواہاں ہے۔

سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج وعمرہ نے ان خیالات کا اظہار ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب وزارت حج دنیا بھر کے 80 ملکوں سے حج وعمرہ محکموں کے وفود کے ساتھ آئندہ حج کی تیاریوں پر بات چیت کررہی ہے تاکہ مہمانوں کو حجاز مقدس آمد پر زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جاسکیں۔ نیز مسلمان ملکوں اور غیرمسلم ممالک میں مسلمان اقلیت کو حج کے امور میں درپیش مشکلات کو حل کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔

وزیر طاہربنتن نے کہا کہ انہوں نے اسلامی ممالک اور غیرمسلم ملکوں میں مسلمان اقلیتوں کے نمائندگان سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان کے مسائل سنیں اور ان کے حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔ وزیر حج نے بتایا کہ آئندہ موسم حج کے لیے انتظامات آج ہی سے شروع کردیے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں