بھارت کی ایک بار پرپھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

بھارت کی ایک بار پرپھر لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ

راولپنڈی: بھارت نے ایک بار پھر سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کر دی۔آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیا ۔پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ کے مطابق ایل او سی پر چڑی کوٹ سیکٹر میں بھارت نے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4:40سے 5:40تک بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کے منہ خاموش کروا دیئے ۔