موٹی خاتون جس پر مرد لاکھوں روپے لٹاتے ہیں ،وجہ پڑھ کر آپ پریشان ہو جائیں

موٹی خاتون جس پر مرد لاکھوں روپے لٹاتے ہیں ،وجہ پڑھ کر آپ پریشان ہو جائیں

ادھیڑ عمر خاتون میں بظاہر ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی کہ مرد اس کے دام فریب میں آکر اس پر اپنی دولت لٹانے لگیں، لیکن اس کی حیرتناک مکاری نے واقعی ڈیڑھ درجن مردوں کو ہزاروں پاﺅنڈز سے محروم کر دیا ہے۔33 سالہ کیریان ولیمز نے انٹرنیٹ سے متعدد خوبرو خواتین کی تصاویر چراکر سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بنا رکھے تھے۔ وہ ادھیڑ عمر اور معمر مردوں کو اپنے جال میں پھانستی اور پھر مختلف حیلوں بہانوں سے ان سے رقم نکلواتی تھی۔ فیس بک، انسٹاگرام اور پلینٹی آف فش جیسی ویب سائٹوں پر اکاﺅنٹ بنا کر اس نے 19 مردوں سے مجموعی طور پر 20ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 30 لاکھ پاکستانی روپے) لوٹے۔ کیریان کی مکاری کا یہ عالم تھا کہ اس نے ایک 68 سالہ مرد کو چار مرتبہ لوٹا۔ وہ ہر مرتبہ کسی مختلف نوجوان حسین لڑکی کی تصویر استعمال کرتے ہوئے اسے اپنے جال میں پھنساتی اور ہر بار معقول رقم لوٹ کر غائب ہوجاتی۔

اس ایک شخص سے اس نے چھ ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 9لاکھ پاکستانی روپے) لوٹے۔ جب کیریان کو عدالت کی جانب سے دو سال قید کی سزا سنائی گئی تو یہ شخص بھی عدالت میں موجود تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ کیریان نے اس کے ساتھ جو کچھ کیا اس کے باعث میں  دماغ کے فالج جیسے سانحے کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اکثر اپنے جال میں پھنسنے والے مردوں کو بتاتی کہ وہ گھریلو تشدد کی شکار ہے اور گھر سے فرار ہونا چاہتی ہے۔ پھر وہ فرار کے لئے مدد اور رقم کا تقاضا کرتی لیکن رقم وصول کرنے کے بعد رابطہ منقطع کردیتی۔ اس کی چالاکیوں کا نشانہ بننے والے ایک شخص نے پولیس کو اطلاع کردی جبکہ ایک اور نے پرائیویٹ سراغ رساں کی خدمات حاصل کیں، جس کے نتیجے میں بالآخر وہ پکڑی گئی۔

مصنف کے بارے میں