ملکہ حسن نے ایسے کام کا فیصلہ کر لیا کہ بھارتی سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

ملکہ حسن نے ایسے کام کا فیصلہ کر لیا کہ بھارتی سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی

ممبئی: بھارتی ریاست ناگالینڈ کی 21 سالہ ملکہ حسن املیبنلا وٹی آئندہ بلدیاتی انتخابات میں آؤنگزاوارڈ موکوکچونگ سے حصہ لیں گی۔املیبنلا وٹی گزشتہ سال مس ناگالینڈ بنی تھیں جبکہ اس سال وہ مس سپر ٹیلنٹ ورلڈ کے مقابلے میں تیسرے نمبر پر رہیں اور وہ آج کل سیاحت اور انسانی حقوق کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔

انہوں نے آؤنگزا وارڈ موکوکچونگ کی میونسپل کونسل نمبر 21 سے بلدیاتی انتخابات میں جنرل کٹیگری سے حصہ لینے کا اعلان کیا ہے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ملے جلے ردِعمل کا سامنا ہے۔کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاست میں آکر وہ بھی بدعنوان سیاست دانوں کا حصہ بن جائیں گی جبکہ زیادہ تر لوگوں نے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ الگ سوچ رکھنے والے نئے لوگوں کو سیاست میں آنا چاہئے تاکہ سیاسی حالات میں بہتری آئے۔

اگرچہ املیبنلا وٹی کو عملی سیاست کا کوئی تجربہ نہیں لیکن وہ قانون کی ڈگری رکھتی ہیں اور ماضی میں کئی فلاحی اداروں کےلئے خدمات بھی انجام دیتی رہی ہیں۔ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والی سب سے کم عمر امیدوار بھی ہیں جنہوں نے مارگریٹ تھیچر سے متاثر ہوکر ’’معاشی آزادی پر ساری آزادی کا انحصار ہے‘‘ کا انتخابی نعرہ اختیار کیا ہے۔
 

مصنف کے بارے میں