پارلیمنٹ جانے کا شوق نہیں ،عوام کے حقوق کیلئے جاؤں گا، آصف زرداری

پارلیمنٹ جانے کا شوق نہیں ،عوام کے حقوق کیلئے جاؤں گا، آصف زرداری

نواب شاہ : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ جانے کا شوق نہیں مگر عوام کے حقوق کے لیے جاوں گا، ناانصافیوں کے خاتمے کے لیے پارلیمنٹ میں ان کی آواز بنوں گا،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں پیپلزپارٹی رہنماوں سے ملاقات اور اجلاس سے خطاب کے دوران کیا .

آصف علی زرداری کا کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے فوائد صرف پنجاب میں نظر آرہے ہیں، دیگر صوبے محروم ہیں، سی پیک کے لیے ساری محنت ہماری تھی، ہمارا نام ہی نہیں لیا جارہا،نواب شاہ میں آصف علی زرداری کی زیرصدارت ارکان اسمبلی اور ضلعی قیادت کے اجلاس میں انتخابی حکمت عملی طے کر لی گئی، سابق صدر کو علاقے میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ  بھی دی گئی۔اس موقع پراجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ انہیں پارلیمنٹ میں جانے کا شوق نہیں تاہم عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ سابق صدر نے سی پیک کو پیپلز پارٹی کی محنت کا نتیجہ قرار دیا اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر حکومتی خاموشی پر تنقید کی۔