پی پی کے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو لگ رہا تھا کہ بلاول 27 دسمبر کو رو پڑیں گے، عمران خان

 پی پی کے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو لگ رہا تھا کہ بلاول 27 دسمبر کو رو پڑیں گے، عمران خان

کراچی: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بیلٹ بکس کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتا ہوں کیونکہ اسی میں پوری قوم کا مستقبل ہے. پی پی کے مطالبات منظور نہیں ہوئے تو لگ رہا تھا کہ بلاول 27 دسمبر کو رو پڑیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں پروفیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بیلٹ بکس کے زریعے تبدیلی لانا چاہیتے ہیں جس کے لیے تحریک انصاف جدوجہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی لانے کے لیے پروفیشنل ہمارا ساتھ دیں، ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں انے والا طبقہ قبضہ مافیا ہے اس صورتحال میں ملکی ترقی ممکن نہیں ہے۔ پاکستان ساٹھ کی دھائی سے ایشین ٹائیگر تسلیم کیا جاتا ہے کرپٹ کو کرپٹ اور ڈاکو کو ڈاکو کہوں گا۔عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں کو تحریک انصاف میں انا چاہیے تھا وہ نہیں آئے جس کا مجھے افسوس بھی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کار کرپشن کی ہی وجہ سے سرمایہ کاری نہیں کررہے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی آچکی ہے جو سب کے سامنے ہے، ستائیس دسمبر کی تقریر میں مطالبات نہ مانے گئے تو لگ رہا تھا کہ بلاول بھٹو روپڑیں گے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ادارے ٹھیک کردیئے جائیں تو سارا سسٹم ٹھیک ہوسکتا ہے،اس سے قبل عمران خان نے انصاف ہاوس میں پارٹی قیادت سے میٹنگ کی اور آئندہ ہونے والے انتخابات اور تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ عمران خان نے کارکنان کو رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مقامی قیادت کو انتخابات کی تیاریاں ابھی سے کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کھڑے ہونے والے امیدواروں کو مختلف علاقوں کے دورے پر بھیجا جائے تاکہ لوگوں سے ان کا تعارف ہوسکے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر نیب کو ٹھیک کرلیا جائے تو سارا کرپٹ ٹولہ پکڑا جائے گا۔ کرپشن کے بڑے مگر مچھوں کو بچایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف اپنی پاناما کی کرپشن نہیں چھپا رہے بلکہ اپنے ساتھ پورے کرپٹ ٹولے کو بچا رہے ہیں۔عمران خان نے سندھ میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف لاڑکانہ اور نواب شاہ سے ضمنی الیکشن لڑے گی۔اس موقع پر وہ کراچی کی گندگی پر بھی تبصرہ کرنا نہیں بھولے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی جیسا شہر گندگی میں ڈوب رہا ہے، چوری شدہ پیسہ واپس آجائے تو اسے شہروں کی ترقی و صفائی پر خرچ کیا جائے گا۔