اگر لڑکیاں اپنے باس کیساتھ یہ کام شروع کر دیں تو ان کی تنخواہ میں بھاری اضافہ ہو سکتا ہے؟

اگر لڑکیاں اپنے باس کیساتھ یہ کام شروع کر دیں تو ان کی تنخواہ میں بھاری اضافہ ہو سکتا ہے؟

بیجنگ :  پیشہ ورانہ زندگی میں آگے بڑھنے اور ترقی پانے کے لئے محنت و مشقت لازم ہے، لیکن چین سے تعلق رکھنے والی ایک دوشیزہ نے ترقی پانے کا ایسا شرمناک راز بیان کر دیا ہے کہ اب ہر کوئی اسے لعن طعن کر رہاہے۔ ویب سائٹ شنگھائسٹ کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی شہر سے تعلق رکھنے والی اس نامعلوم خاتون نے اپنی’کامیابیوں‘ کی داستان بیان کرنے والی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے کا سلسلہ چند ماہ قبل شروع کیا۔ اس کا کہنا ہے کہ باس کے ساتھ ناجائز مراسم نے اس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ اسے تنخواہ میں بھاری اضافے کے ساتھ شاندار بونس بھی مل رہے ہیں۔


 انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی اس کی تصاویر خاصی قابل اعتراض ہیں، جن پر اکثر انٹرنیٹ صارفین سیخ پانظر آتے ہیں۔ کچھ تصاویر میں اس خاتون نے اپنے باس سے ملنے والے تحائف، مہنگے ملبوسات اور رقم دکھائی ہے۔ دیگر تصاویر میں یہ اپنے حسن وجمال کا شرمناک مظاہرہ کرتی نظر آتی ہے جبکہ اپنے دفتر کے اندر کی جانے والی بے حیائی کے مناظر بھی پوسٹ کئے گئے ہیں۔