پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

پاکستان عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج لاہور میں ہو گی۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرس بلانے کا اعلان کیا تھا۔

عوامی تحریک ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ہونے والی اے پی سی میں پاکستان تحریک انصاف پاکستان پیپلز پارٹی مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، پاک سرزمین پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتیں شرکت کریں گی۔ کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں