ایرانی عوام حکومت کی بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں، امریکا

ایرانی عوام حکومت کی بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں، امریکا

نیو یارک: امریکہ کا کہنا ہے کہ ایران میں جاری مظاہروں کے حوالے سے حکومتی ردِعمل پر دنیا بھر کی نظر ہے۔ صدر ٹرمپ کی پریس سیکرٹری سارہ ہکابی سینڈرز نے دعویٰ کیا کہ ایرانی عوام حکومت کی بدعنوانی سے تنگ آ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ایران میں جمعرات سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہرے اب ملک کے دیگر بڑے شہروں تک پھیل گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمال میں راشت اور مغرب میں کرمانشاہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ شیراز، اصفہان اور ہمدان میں مظاہرین کی تعداد کم ہے۔

یہ احتجاج شروع تو بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف ہوئے لیکن بعد میں یہ بڑھ کر عالم دین کی حکومت پر کیے جانے لگے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں چند افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کو بتاتے ہوئے تہران کے سکیورٹی افیئرز کے نائب گورنر جنرل نے کہا کہ یہ لوگ ان 50 افراد میں شامل تھے جو شہر کے مرکزی مقام پر جمع ہوئے۔ گورنر جنرل نے اس سے قبل کہا تھا کہ اس طرح کہ کسی بھی اجتماع سے پولیس کے ذریعے نمٹا جائے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں