راولپنڈی: اہلخانہ کو یرغمال بنانے والا شخص زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی: اہلخانہ کو یرغمال بنانے والا شخص زخمی حالت میں گرفتار

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے مورگاہ افسر کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خرم نامی ذہنی مریض کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اہلخانہ کو بازیاب کروا لیا۔

خرم نامی شخص نے گذشتہ رات سے اہلخانہ کو یرغمال بنا رکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم نامی شخص نے ابھی بھی گھر میں 20 افراد کو یرغمال بنا کے رکھا ہوا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے گھر میں گھس کر ایک بچے کو بازیاب کروا لیا ہے۔ خرم نامی شخص کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میںا  اس کا 50 سالہ سسر  اور  ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا جسے مقامی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ شخص ذہنی مریض ہے، جس کی عمر تقریباً 30 سال ہے اور اس کے پاس اسلحہ بھی موجود ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں